یونین کونسلوں کے منتخب نمائندوں کی سفارشات کی روشنی میں تر تیب دیئے گئے ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں،چیئرمین بلدیہ ملیر

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ جامع پلاننگ کے تحت عوام کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،یونین کونسلوں کے منتخب نمائندوں کی سفارشات کی روشنی میں تر تیب دئے گئے ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ یو سی دس غازی دائود بروھی آسو گوٹھ تا بکرا پیڑی تک اسی ہزار رننگ فٹ روڈکارپیٹنگ کے کام کا معائنہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر عوام کا معیار زندگی بلند کی ہر ممکن کو شش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو سیز میں جاری ترقیاتی کام وقت پر مکمل کئے جائیں،بلدیہ ملیر کی تمام مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی درستگی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں ، بلدیہ ملیر میں جہاں بھی نئے روڈ تعمیر کئے جارہے ہیں وہاں پر نکاسی آب کے مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ ترقیاتی کام تبا ہ وبرباد نہ ہو۔ اس موقع کونسلر محمد اقبال ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن ، ایکس ای این بی اینڈ آر رحمت اللہ میمن اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔