میئرکوئٹہ نااہل شخص ،نااہلی کے باعث ہرسال بجٹ کے پیسے لیپس ہوجاتے ہیں بڑے پیمانے پرخوردبردکیاجارہاہے،جمعیت علماء اسلام کوئٹہ

جمعیت اتحادی جماعتوں کیساتھ ضلعی حکومت کی کرپشن کیخلاف میدان عمل میں نکل چکی ،اب مزیدکرپشن کی اجازت نہیں دیں گے،رہنمائوں کا بیان

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،عبدالواسع سحر،حافظ بلال ناصر،حاجی حبیب الرحمن پکتوی،حاجی فیض اللہ ملاخیل ،حاجی فیض محمدکاکڑاورنورحسن ہوتک نے کہاہے کہ کوئٹہ میئرنااہل شخص ہے جس کی نااہلی کے باعث ہرسال بجٹ کے پیسے لیپس ہوجاتے ہیں بڑے پیمانے پرخوردبردکیاجارہاہے کروڑوں روپے کرپشن کی نذرہوگئے جمعیت نے اپوزیشن کے اتحادی جماعتوں کاساتھ دیکرمیئرکوٹف ٹائم دینے کامستحن فیصلہ کیاانہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت میں بجٹ پاس کرنے سے ایک دن قبل کاپی میں بجٹ5 ارب 40 کروڑروپے تھے لیکن راتوں رات بجٹ میں ردوبدل کرکے 4ارب47کروڑروپے کرکے ایک ارب چوہاکھاگیایاہارس ٹریڈنگ میں سیاسی رشوت پرخرچ کئے گئے اس کاپتہ نہیں چلاانہوں نے کہاکہ موجودہ ضلعی حکومت نے صفائی کے نام پرکروڑوں روپے کرپشن کی نذرکردی حکومت میں شامل تمام کونسلرکرپشن میںملوث ہیں احتساب نام کی کوئی چیزنہیں عوام کے حقوق اوران کے مفادات پرہرگزخاموش نہیں کریں گے جمعیت اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکرضلعی حکومت کی کرپشن کے خلاف میدان عمل میں نکل چکی ہے اب انہیں مزیدکرپشن کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :