لیز کی تجدید ،مراکز میں اضافی سٹوری کا مطالبہ پورا ہونے پر تاجر براری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، خالد اقبال ملک
تاجروں کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کے شکر گزارہیڈ، صدر اسلام آباد چیمبر
جمعرات 29 دسمبر 2016 17:28
(جاری ہے)
اسی طرح بہت سے تجارتی مراکز طویل عرصے سے اضافی سٹوری کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ کاروبار کے فروغ پانے کے ساتھ مذکورہ سٹوری کی تعمیرکی ضرورت بڑھ گئی تھی ۔تاہم سی ڈی اے کے چیئرمین نے چیمبر کے وفد کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں ان دونوں مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جو قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ انصر عزیز کے چیئرمین سی ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ان دو اہم مسائل کے حل کیلئے ان کی زیر قیادت سی ڈی اے کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں اور تاجر برادری کے ان دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملاقاتوں میں چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا رویہ بہت مثبت رہا اور انہوںنے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مسائل کا بہتر سے بہتر حل نکالنے کی کوشش کی جس کیلئے اسلام آباد کی تاجر برادری ان کی مشکور ہے۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق سی ڈی اے قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی لیز کی تجدید اور مراکز میں اضافی سٹوری کی تعمیر قانونی طور پر ممکن ہو جائے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز تاجر برادری کے دیگر مسائل کو بھی اسی مثبت جذبے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ اس خطے میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو مزید بہتر فروغ ملے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، غربت و بے روزگاری میں کمی واقع ہو، حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو اور معیشت تیزی سے ترقی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.