ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے‘چوہدری محمدسرور

احتساب کے معاملے میں کوئی مقدس گائے نہیں سب کا مکمل اور شفاف احتساب ہونا چاہیے

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے ‘احتساب کے معاملے میں کوئی مقدس گائے نہیں سب کا مکمل اور شفاف احتساب ہونا چاہیے ،تحر یک انصاف عوام کیساتھ اور عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ،کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف عوامی عدالت سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین اور جمہو ری انداز میں ہی احتجاج کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور سب کو ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ انکو ہرصورت کر پشن کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ناکامیوں کے جتنے بھی ریکارڈ قائم ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں کر پشن کر نیوالے کی سیاست کو عوام ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ۔