زیرسماعت پانامہ پیپرزکیس خارج کرنے کیلئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کردی گئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامہ پیپرزکیس خارج کرنے لئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزاروطن پارٹی کے بیرسٹرظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ کا معاملہ سیاسی اورذاتی نوعیت کا ہے جسے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے عدالت میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے موقف میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم ہو چکا ہے پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں پانامہ پیپر کا مسئلہ اٹھایا بھی گیا ہے عدالت کی بجائے پارلیمنٹ ہی پانامہ کا مناسب فورم ہے لہٰذاعدالت تمام درخواستیں خارج کردے۔

سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :