جنرل منیجر ایم اینڈایس منور خان اپنی تیس برس تک ریلویز میں خدمات سرانجام دے کے ریٹائر ہوگئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان ریلویز کے جنرل منیجر ایم اینڈایس(مینوفیکچر نگ اینڈ سروسز) منور خان اپنی تیس برس تک ریلویز میں خدمات سرانجام دے کے ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ریلوے ہیدکوارٹرز آفس لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

مکینیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے جنرل منیجر ایم ینڈ ایس منور خان نے 1986میں بطور اے ایم ای ملازمت اختیار کی اور ڈی ایس روالپنڈی سمیت کئی اہم عہدوں ریلوے کے لیے گہراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور دیگر افسران نے انکی محنت اور دیانت کو سہراہا اور ان کے لیے نیک تمائوں کا اظہار کیا منور خان کوپاکستان ریلویز کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔ ان کی الوداعی تقریب میں ریلوے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔