حکومت بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت کے مسئلے کو عالمی سطح ُ پر اٹھائے ،مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے‘ اعجاز احمد چوہدری

شریف براداران مودی کی دوستی میں اندھے ہو چکے ہیں اور بھارتی آبی جارحیت پرمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے،حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر بھارت سے تجارت کر رہی ہے اور نہ ہی ان حکمرانوں کو ملکی سلامتی اور خودمختاری کی پرواہ ہے

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے بھارتی آبی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شریف براداران مودی کی دوستی میں اندھے ہو چکے ہیں ، بھارت نے د ریائے جہلم کا پانی روک لیا ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں نے بھارتی آبی جارحیت پرمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، شریف برادارن نے پنجاب سمیت پورے ملک کو بنجر بنا نے کا تہیہ کر رکھا ہے ، بھارت کی آبی جارحیت سے گنڈم کی فصل کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے موجودہ حکمران ٹولہ پاکستانی قوم کی بجائے مودی کو زیادہ ترجع دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کا پانی روکنے کی کئی بار دھمکیاں دے چکی ہے ، بھارت دریائے جہلم سے پہلے دریائے چناب کا پانی بند کر چکا ہے جسکی وجہ سے کئی نہریں بند ہو چکی ہیں اور دریائوں میں پانی کی آمد خطرناک حد کمی ہو گئی ہے لیکن ہمارے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ، ،عالمی برادری بھارت کی آبی جارحیت کا فوری نوٹس لے ، حکومت بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت کے مسئلے کو عالمی سطح ُ پر اٹھائے اور مودی حکومت کو خبردار کر ے کے وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ،پاکستان کا پانی روکنا کھلی جنگ کے مترادف ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنے کسانوں اور کاشتکاروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر بھارت سے تجارت کر رہی ہے اور نہ ہی ان حکمرانوں کو ملکی سلامتی اور خودمختاری کی پرواہ ہے ، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ،گردشی قرضے 660ارب سے تجاوز کر چکے ہیں ،ملک میںجرائم میںکمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ، نااہل حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کے سمندر میںڈبو دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :