کوئٹہ ، شوہر فائرنگ سے اپنی اہلیہ کو شدیدزخمی کرنے کے بعد فرارہوگیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں شوہر کی مبینہ فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز نواں کلی کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو شدیدزخمی کردیا اور فرارہوگیا خاتون کو شدیدزخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرکے طبی امداد دینے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :