کوئٹہ، جماعت اسلامی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالواسع کی پہلی برسی

سیمینار میں سیاسی، سماجی، ادبی رہنمائوں اور شعراء نے مقالات پیش کئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالواسع کی پہلی برسی کے موقع پر مرحوم کی سیاسی ادبی سماجی وشعری خدمات کے حوالے سے خانوزئی میں سیمینار منعقدکیا گیا۔جس کی صدارت جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کی ۔ سیاسی سماجی ادبی رہنمائوں اور شعراء ہاشم خان پانیزئی،پروفیسرسید امان اللہ شادیزئی،حاجی میر احمد خان پانیزئی ،حاجی محمد عظیم پانیزئی ،پروفیسرمولاناعبدالخالق مندوخیل، عالم دین مولانا محمد احمد واصل واسطی ،پروفیسر عبدالرحمان موسیٰ خیل،ملک گل محمد خان کاکڑ،نوراللہ وطن دوست ،ظہور احمد کاکڑ،مولانا سعید اللہ اور عبدالغنی شہاب نے ڈاکٹرعبدالواسع کاکڑ کی خدمات کے حوالے سے مقالے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعبدالواسع کاکڑ اپنی ذات میں انجمن تھے انہوں نے سیاست ،خدمت اور عملی میدان میں ظلم وشر کے خلاف جہاد کیا مجاہدین کی خدمت اور روسی جارحیت کے خلاف کلمہ حق بلند کیا بلوچستان میں پشتوادب کیلئے ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی ،وہ سیاست دان کیساتھ اچھالکھاری ،مصنف ،مجاہد اور دانشور تھے جہاد افغانستان کے حوالے سے انہوں نے مجاہدین کی حوصلہ افزائی ورہنمائی کی ۔

(جاری ہے)

ظلم وجبر کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ۔ان کاتعلق ہر ایک کیساتھ بغیر کسی دنیاوی مفاد کے تھا ۔سیمینار سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالواسع کاکڑ کی خدمات صر ف جماعت اسلامی یا صرف ایک ضلع تک محدود نہ تھی وہر ایک اور ہر علاقے کی غمخوار وخادم تھے قبائلی تنازعات کو حل کر نے میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے ان کی کوششوں سے بہت سے قبائلی تنازعات حل بھی ہوئے ۔

مجاہدین کیساتھ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی تربیت وپشتیبانی بھی کی وہ اپنی ذات میں انجمن تھے ۔جماعت اسلامی کی ان کی رحلت سے نقصان ہوا مگر انہوں نے علاقے میں بہت سے نوجوان ودانشورجماعت اسلامی کو دیے بلوچستان کے طول وعرض میں ان کی خدمات کو عوام یادرکھتے ہیں ۔انہوں نے 1978سے 1999تک بلوچستان میں افغان مجاہدین کی حوصلہ افزائی وراہنمائی کی وہ باعمل باکردار مجاہد صفت قائد ورہنما تھے ۔جماعت اسلامی کے بانیوں میں سے تھے جماعت اسلامی کا ہرفردان کی خدمات ہمیشہ یادرکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :