عالمی معیار کی آئل مارکیٹنگ کمپنی ایڈمورنے نیا لوگو متعارف کرا دیا ، 471آئوٹ لیٹس کوجدید سہولیات سے آراستہ کریں گے، سی ای او ایڈمور گیس (پرائیویٹ) لمیٹڈ

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ایڈمور گیس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم جعفری نے کہا ہے کہ ایڈمور عالمی معیار کی آئل مارکیٹنگ کمپنی بننے کے لیے کوشاں ہے،وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا ہے،ملک بھر میں کام کرنے والے 471آئوٹ لیٹس کوجدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایڈمور ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈ مور کمپنی کا قیام 2001ء میں عمل میں لایا گیا جو پاکستان کی آئل مارکیٹ میں اپنا مقام بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ صارفین کو معیار ، مقدار ، ماحولیاتی تحفظ اور دیگرخدمات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی ملک میں انفرادی ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو اعلیٰ معیار کی ریفائیڈ پٹرولیم مصنوعات اور پریمیئم لبریکینٹس فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈ مور انتظامیہ تبدیلی ہونے کے بعداب ہماری ہر کوشش ہے کہ مارکیٹ سے قابل ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں اور صارفین بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت کو دیکتھے ہوئے کمپنی نے اپنا نیا لوگو متعارف کرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے لوگو اور جدید سہولیات کے ساتھ کراچی میں 2، حیدرآباد، ملتان اور لاہور میں ایک ایک آئوٹ لیٹ کی ریپلیسمنٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے اور یہ آ ئوٹ لیٹس مارچ 2017 ء میں اپ ڈیٹ ہو کر کام شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جون تک مزید 25 آئوٹ لیٹس اپ ڈیٹ کردیئے جائیں گے جبکہ پانچ سال کے اندر ملک میں تمام آئوٹ لیٹس کو نئے لوگو اور نئی جدید سہولیات کے ساتھ اپ ڈیٹ کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آئل کو ذخیرہ کرنے کے لئے دولت پور میں نیا آئل ڈپو تعمیر کیا گیا ہے جو 31 جنوری 2017 ء کے بعد آپریشنل کردیا جائیگا جس کے ساتھ کمپنی کے آئل زخیرہ کرنے کی گنجائش 32 سو میٹرک ٹن تک پہنچ جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ شکارپوراور محمود کوٹ میں 2017 ء کے دوران 2 مزید آئل ڈپو تعمیر کیے جائیں گے جن پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈ مور اپنے ریٹیل نیٹ ورک تیزی کے ساتھ وسیع کررہی ہے تاکہ تمام پروڈکس موٹرآئل، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور دیگر کا مجموعی مارکیٹ شیئر 2.5 فیصد تک حاصل کرسکے ندیم جعفری نے مزید کہا کہ ایڈمور ملک کی معاشی نمو میں بھی کردار ادا کررہی ہے اور مستقل بنیادوں پر سماجی بہتری کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن میں پرائمری اسکول ایجوکیشن ، سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :