نصیرآبادکی تحصیل تمبو میں نامعلوم چور گھر سے گاڑی چورا کر فرار

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے بابا کوٹ میں نامعلوم مسلح چوروں نے گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق جمعرات کو نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے باباکوٹ کی حدود آرڈی 50ڈپ مگسی شاخ میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر میں نامعلوم چوروں نے اسلحہ کے زور پر بیٹھک میں سوئے ہوئے افراد کو یرغمال بناکر ڈاٹسن گاڑی کو چوری کرکے رفوچکر ہوگئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :