چمن نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) چمن بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی گھر میںگھس کر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا،لیویز حکام کے مطابق بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح افرادنے گھر میں گھس کر22سالہ نوجوان ثناء اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ،لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا،لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :