چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی بورڈز کی 2 روزہ کانفرنس کل سے شروع ہوگی

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں کل جمعہ سے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی بورڈز کی 2 روزہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو وزارت آف پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور ریفارمز کی طرف سے گذشتہ سال امتحانی نظام کو جدید اور معیاری بنانے کا ایک منصوبہ دیا گیا جس کا مقصد موجودہ نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ملک میں موجود تمام امتحانی بورڈز کے درمیان پائے جانے والے قوانین کو ایک معیار پر لانا ہے۔

اسی سلسلہ میں تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر امتحانات اور آئی ٹی کے سربراہوں کی ایک کانفرنس فیڈرل بورڈ میں منعقد ہو گی۔