سی ڈی اے بورڈ نے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم از کم تنخواہ چودہ ہزار مقرر کر دی

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبے پر سی ڈی اے بورڈ نے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم از کم تنخواہ چودہ ہزار مقرر کر دی ،فیصلے کا اطلاق مورخہ یکم جنوری 2017؁ء سے ہو گا اور تمام ملازمین کو یکم جولائی 2016؁ء سے بقایا جات چھ قسطوں میں ادا کیے جائیں گے ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس نے بورڈ کو ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بریف کیا ، جنر ل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین کی جانب سے سی ڈی اے افسران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ میں حکومت کے مقررکردہ ریٹ کے مطابق اضافہ کیا جائے،ڈپٹی ڈی جی فنانس نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، سی ڈی اے ملازمین نے اس اقدام پرقائد مزدور یونین کا شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے و میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور سی ڈی اے بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اس فیصلے سے سی ڈی اے ملازمین کی مشکلات میں کمی آئے گی اور وہ خوشحال ہونگے۔

متعلقہ عنوان :