آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کااٹک کےقریب بہادررینجزکادورہ

آرمی چیف کاپاک اردن مشترکہ مشق فجرالشرق ون کامعائنہ،فوجی دستوں کے پیشہ ورانہ معیارکی تعریف،جنگ کی نوعیت اوراندازتبدیل ہوچکے ہیں،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابی دنیاکیلئے اسٹڈی کیس ہے،جنرل قمرجاویدباجوہ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 16:37

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کااٹک کےقریب بہادررینجزکادورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اٹک کے قریب بہادررینجز کا دورہ کیا،جس کے دوران آرمی چیف نے پاک اردن مشترکہ مشق فجرالشرق ون کا معائنہ بھی کیا،مشترکہ فوجی مشق 2 ہفتوں کی انسداد دہشت گردی تربیتی مشق تھی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشترکہ فوجی مشقوں کے دورہ کے موقعہ پرنوجوانوں اور افسران سےملاقات بھی کی۔

آرمی چیف نے فوجی دستوں کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور انداز تبدیل ہوچکے ہیں۔براہ راست جنگ اب ترجیح نہیں رہی۔ایسی مشقیں انسداددہشتگردی آپریشنزمیں پیشہ ورانہ مہارت بہتربنانےمیں مدددیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کوکامیابی سے شکست دی ہے۔ پاکستان کی کامیابیوں کی پوری دنیاتعریف کررہی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابی دنیاکیلئے اسٹڈی کیس ہے۔ پاک فوک خطرات کابھرپورجواب دینے کیلئے تیارہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی مشقیں صلاحیتوں میں اضافے کاسبب بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :