ایبٹ آباد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ)کے خالی آسامیوں پر درجہ چہارم ملازمین کی تعیناتی کے احکامات جاری

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:58

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نے خالی آسامیوں پر درجہ چہارم ملازمین کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔57 اوپن میرٹ، 2 اقلیتی کوٹہ ،2 معذور اور 3 ڈسیز کوٹہ پر بھرتی کر کے ضلع بھر کے سکولز اور دفاتر میں تعیناتیاں کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نے گزشتہ روز ضلع بھر کے گرلز پرائمری مڈل ، ہائی و ہائر سکینڈری سکولز میں درجہ چہارم ملازمین کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔

57 امیدوار اوپن میرٹ، 2 اقلیتی کوٹہ، 2 معذوری کوٹہ اور 3 امیدواروں کو ڈیسیز کوٹہ پر بھرتی کر لئے۔ عرصہ دراز سے ان سکولز میں آسامیاں خالی تھیں جس کے باعث طلباء اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔میرٹ پر بھرتی کرنے پر عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو میرٹ پر تعیناتیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔