ڈی سی او چکوال کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک دورہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی او سی میاں محمد نذیر،اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب اورای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اوجب ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے تو ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈی سی او نے ڈی ایچ کیو کے مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران ڈاکٹروں کے کمروںمیں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ یونیفارم کے بغیر اورآرتھو پیڈک سرجن کے اپنے کمرے میں موجود نہ ہونے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے وارننگ دی کہ آئندہ اپنے یونیفارم کو یقینی بنائیں۔

ڈی سی او نے ادویات کی ڈسپنسری میں پیراسٹمول نہ ہونے کا بھی سخت نوٹس لیااور اسسٹنٹ کمشنر کو2 دن میں صفائی ،ڈاکٹروں کی حاضری اور یونیفارم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔