سانحہ دوالمیال میں ملوث 3 ملزمان سے واردات میں استعمال ہونیو الا اسلحہ برآمد

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) سانحہ دوالمیال میں ملوث 3 ملزمان سے قتل اور اقدام قتل کی واردات میں استعمال ہونیو الا اسلحہ چوآسیدنشاہ پولیس نے برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر افتخار حسین نے دوران تفتیش ملزم نوید احمد کی نشاندہی پر رائفلاور4 گولیاں برآمد کیں جبکہ اسی مقدمے میں برریمانڈ جسمانی ملزم عنصرمحمود کی نشاندہی پر رائفل اور 3گولیاں برآمد کیں جبکہ برریمانڈ جسمانی ملزم خرم ابرار کی نشاندہی پر بندوق اور2 کارتوس برآمد کر لیے۔ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :