Live Updates

حکومت کے خلاف وسیع تر سیاسی اتحاد قائم ہونے والا ہے‘ اپوزیشن جماعتوں کے پائیدار اتحاد کے ذریعے ہی حکمرانوں کو من مانی سے روکا جاسکتا ہے‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف وسیع تر سیاسی اتحاد قائم ہونے والا ہے اپوزیشن جماعتوں کے پائیدار اتحاد کے ذریعے ہی حکمرانوں کو من مانی سے روکا جاسکتا ہے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں آئندہ الیکشن نواز شریف کے مخالفوں اور حامیوں کے درمیان میں ہوگا نواز شریف کے مخالف ووٹ کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے و ہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ آواز اٹھائیں اور آمرانہ مزاج رکھنے والے حکمرانوں کو بلدیاتی اداروں کے اختیارات بحال کرنے پر مجبور کریں سیاسی جماعتیں سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں قوم امید بھری نظروں سے اپوزیشن جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل کے حل کے ایجنڈے پر متحد ہونہ ہو ئیں تو قوم انہیں معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اجتماعی پالیسیاں تیار کریں اپوزیشن جماعتیں ملک کو بحران اور قوم کو مایوسی سے نکالنے کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات