عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی بجائے اعتماد کیا جائے ‘ اپوزیشن کو ایشوز پر بات کر نی چاہیے روز نئی نئی چیز یں نہ نکالے‘ قانون کے تحت پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہو ری حق ہے مگر جمہو ریت اور ملک مفادات کا بھی تحفظ کر نا ہوگا ‘حکومت کو کسی احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ‘بھارت پاکستان کا پانی بند کر نے کی دھمکیاں دے رہا ہے مگر سندھ طاس بین الاقوامی معاہدہ ہے بھارت کو پانی بند نہیں کر نے دیں گے ‘پاکستان میں آبادی میں اضافہ یٹم بم بنا رہا ہے اس کو روکنے کیلئے کردار ادا کر نا ہوگا ‘ صوبائی سیکرٹری بہبودآبادی انتہائی نااہل اور غیر ذمہ دار شخص ہے انکو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:53

عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی بجائے اعتماد کیا جائے ‘ اپوزیشن کو ایشوز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی بجائے اس پر اعتماد کیا جائے ‘ اپوزیشن کو ایشوز پر بات کر نی چاہیے روز نئی نئی چیز یں نہ نکالیں جائیں ‘قانون کے تحت پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہو ری حق ہے مگر جمہو ریت اور ملک مفادات کا بھی تحفظ کر نا ہوگا ‘حکومت کو کسی احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ‘بھارت پاکستان کا پانی بند کر نے کی دھمکیاں دے رہا ہے مگر سندھ طاس بین الاقوامی معاہدہ ہے بھارت کو پانی بند نہیں کر نے دیں گے ‘پاکستان میں آبادی میں اضافہ یٹم بم بنا رہا ہے اس کو روکنے کیلئے کردار ادا کر نا ہوگا ‘ صوبائی سیکرٹری بہبودآبادی انتہائی نااہل اور غیر ذمہ دار شخص ہے انکو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز اپنے انتخابی حلقے میں بہبود آبادی آگاہی پروگرام کے حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کر رہے تھے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلانے کے باوجود سیکرٹری بہبود آباد ی کے تقریب میں نہ آنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود قانون کو قانون اور ذمہ داریوںسے بلاتر سمجھتے ہیں ایسے شخص کو محکمہ کے سر براہ کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں انکو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ۔

سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں آئیں گے تو انکو خوش آمد ید کہیں گے ہر کسی کو عوام سے ووٹ لیکر پار لیمنٹ میں آنے کا آئینی اور جمہو ری حق ہے ۔ انہوں نے قانون کے تحت ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کر نے کا آئینی اور جمہو ری حق ہے مگر اپوزیشن کو ایشوز پر بات کر نی چاہیے ہر روز نئی نئی چیزیں نہیں لانی چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑ ا مسئلہ ہے اور موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد فوجی آپر یشن ضرب عضب کے ذریعے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب فوجی آپر یشن سے دہشت گردی ختم ہو ئی ہے اور ملک میں امن قائم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے وہ مکمل خودمختاری آئین وقانون کے مطابق کام کر رہی ہیں اس کو متنازعہ بنانے کی بجائے اس پر اعتماد کر نا چاہیے ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی میں اضافہ یٹم بم بنا رہا ہے اس کو روکنے کیلئے کردار ادا کر نا ہوگا پاکستان میں پانی کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور بھارت بھی پاکستان کا پانی روکنے کی باتیں کر رہا ہے مگر اس کو کسی صورت ایسا نہیں کر نے دیں گے ۔