انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی رکن اسمبلی کی رکنیت منسوخ

بشیر احمد ہالیپوٹو نے بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین کی مہم چلائی تھی

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی رکنیت منسوخ کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار حسام مرزا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنی جماعت کے اراکین کی مہم چلائی تھی۔