امریکہ نے مزید پابندیاں عائد کیں تو بھرپور جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا، روس

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:41

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) روس نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے مزید معاشی پابندیاں عائد کیں تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ زاخاروفا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے روسی ہیکروں بارے جھوٹ سن سن کر اکتا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر اس جھوٹ کو جواز بنا کر امریکہ نے روسی سفارتی مشن پر مزید پابندیاں عائد کیں تو روس میں امریکی سفارتی مشن کو بھی اسی طرح کی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا

متعلقہ عنوان :