پاکستان کے حالا ت مایو س ہیں مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی سنجیدہ نہیں،قاری شیر افضل

ملک وقوم کی بد قسمتی اربوںکی کرپشن کرنیوالے کو چھوٹ 1000کی چوری والے کو جیل میں ڈالا جا تا ہے آصف علی زرداری کا پاکستان آمد پر پرجوش خیرمقدم قابل افسوس ہے،رہنما جے یو آئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:41

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ء قاری شیر افضل خان نے کہاکہ پاکستان کے حالا ت مایو س ہیں مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی سنجیدہ نہیں کرپشن کا شور وغوغا ہے ملک وقوم کی بد قسمتی کہ ہمارے ہاں اربوںکی کرپشن کرنیوالے کیلئے چھوٹ جبکہ 1000کی چوری والے کو جیل میں ڈالا جا تا ہے سیاسی جماعتیں عوام کے ساتھ مخلص نہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وسابق صدر آصف علی زرداری کا پاکستان آمد پر پرجوش خیرمقدم قابل افسوس ہے احتساب کر نیوالے ادارے کیوں خاموش ہیںقوم اسکا جواب مانگتی ہے ڈاکٹر عاصم اور ماڈل ایان علی جیسے عام لوگوں کو پکڑ کر بڑے مگر مچھوں کو پروٹو کول دیکر کر کھلے عام روڈوں پر گھومنے کی اجازت 20کروڑ عوام سے سنگین مذاق نہیں تو اور کیا ہے آصف علی زرداری کا نواب شاہ اور بلاول بھٹو کا لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آنے کا اعلان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک سیاسی چال ہے بلاول بھٹوشہید رانی بے نظیر بھٹو کے خون کی وجہ سے الیکشن جیت جائینگے مگر آصف علی زرداری کی کامیابی کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آتے اگر انہوں نے مسلم لیگ ن نے خفیہ ڈیل کی تو پھر یہ الگ بات ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ء قاری شیر افضل خان نے کراچی سے اپنے آبائی علاقہ حضرو آمد پر آن لائن سے گفتگو میں کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات ضلع اٹک JUIہارون الرشید اور یاسر اقبال بھی موجود تھے ضلع اٹک کی سیاسی صورت حال بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میںپاکستان جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ء قاری شیر افضل خان نے کہا مسلم لیگ ن اس وقت بر سر اقتدار ہے ضلع اٹک میں میجر گروپ کی امیدوار طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کامیاب تو ہو چکی مگر وفاق اورپنجاب کی سیاسی مخالفت کی بنا پر اس طرح کامیابی حاصل نہیں کر پائیں گی جس طر ح کا عروج انکے والد میجر طاہر صادق کو ملا کیونکہ اس وقت وفا ق اور صوبائی حکومت کی میجر طاہر کو مکمل سپورٹ حاصل تھی ضلع اٹک میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار احسن کی ہار پر تبصرہ کر تے ہوئے پاکستان جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ء قاری شیر افضل خان نے کہااگر مسلم لیگ ن کے تمام عہدیدران باہمی مشاورت اتفاق رائے سے امیدوار لاتے اور اپنی جماعت کے یوسی چیئرمینوں اور خصوصی نشستوں جنکی مسلم لیگ ن تعدادمیڈیا پر 53بتاتی رہی قابو رکھ لیتے اور انکے سیاسی مقاصد پورے کرتے تو یہ ن لیگ کو چھوڑ کر میجر گروپ کی چھتری تلے نہ جاتے چھچھ بھر میں آئے روز چوری ڈکیتی راہزنی وارداتوں بارے پاکستان جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ء قاری شیر افضل خان نے کہاکہ ڈی پی اواٹک زاہد نواز مروت کو چاہیے کہ وہ چھچھ میںامن وامان کی صورت حال کاسختی سے نوٹس لیکر چھچھ بھر کے 3تھانوں تھانہ حضرو ، تھانہ رنگو اور تھانہ اٹک خورد پولیس میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچریاں لگائیں اور پولیس کے گشت نظام کو بہتر بنا ئیں تاکہ تحصیل حضرو عوام سکھ سانس لے سکیں