لاہور ہائی کورٹ نے مستقل لیکچرار کو ایڈہاک ریلیف الائونس تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیدیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لیکچرار ارشاد حسین سمیت دیگر لیکچراروں کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئی2016ء میں مستقل ہونے والے لیکچرار کا ایڈہاک ریلیف الائونس تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیا ہے اور فریقین سے 18فروری کو جواب طلب کرلیا ہے درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ 2016ء میں مستقل ہونے والے لیکچرار کے ایڈہاک ریلیف الائونس کی کٹوتی کی جارہی ہے لہٰذا ایڈہاک ریلیف الائونس کی کٹوتی کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پروٹیکشن رورلز کے تحت ایڈہاک ریلیف الائونس کی کٹوتی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مستقل ہونے والے لیکچرار ایڈہاک ریلیف الائونس حاصل کرنے کا حق نہیں رکھتے

متعلقہ عنوان :