Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے باغی کونسلر کے ووٹ ڈالنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیدیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:33

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے باغی کونسلر کے ووٹ ڈالنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیدیا ،ذوالفقار سدھو کیجانب سے عدالت عالیہ میں حکم امتناعی کیلئے دائر درخواست ڈسپوز آف کر دی گئی، معاملہ حساس نوعیت کا ہے ووٹ ڈالنے کا حق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے ، عدالت کی بجائے متعلقہ فورم پر لیجایا جائے ،عدالت عالیہ کا حکم،سیاسی مخالفین نے چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے حکم امتناعی کی درخواست دائر کی تھی عدالتی حکم ہماری فتح ہے ،عبدالرزاق کونسلر کو کسی نے اغواء نہیں کیا تھا تمام ثبوت متعلقہ فورمز پر جمع کروائیں گے، نومنتخب چیئرمین شیخ راشد محمود کی میڈیا سے گفتگو ،تفصیل کیمطابق میونسپل کارپوریشن شاہکوٹ کی چیئرمین شپ کے انتخابات میںٹاس کے ذریعے ہارنے والے مسلم لیگ ن کے چیئرمین کے امیدوار ذوالفقار سدھو نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ اسکے مخالفین نے اسکے حمایت یافتہ کونسلر عبدالرزاق کو پولنگ والے دن اغواء کر لیا تھا جسکی وجہ سے وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکا اور مقابلہ دونوں امیدواروں کے درمیان 14/14ووٹ سے برابر رہا اگر عبدالرزاق ووٹ کاسٹ کرتا تو میری جیت یقینی ہوتی مگر ریٹرننگ آفیسر نے ٹاس کے ذریعے چیئرمین شپ کا فیصلہ کر دیا جس میں قرعہ مخالف امیدوارشیخ راشد محمود کا نکلا ،درخواست گزار ذوالفقار سدھو کا مؤقف تھا کہ پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ نے اغواء ہونیوالے کونسلر عبدالرزاق کی درخواست پرنومنتخب چیئرمین شیخ راشد محمود اور اسکے ساتھیوں میاں محمد عاطف اور سلیم اقبال بگا کیخلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے اسلئے عبدالرزاق کوووٹ کاسٹ کرنے دیا جائے اور نتائج کے فیصلہ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے،اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر میاں منشاء بھی عدالت میں موجود تھے ،درخواست گزار کیطرف سے احسن بھون ایڈووکیٹ جبکہ نومنتخب چیئرمین شیخ راشد محمود کیطرف سے اعظم نذیر تارڈ ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد معزز جج مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم امتناعی جاری کرنے اور ووٹ کا حق دینے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ کو حساس نوعیت کا قرار دیتے ہوئے متعلقہ فورم الیکشن کمیشن آف پاکستان لیجانے کا حکم دیتے ہوئے رٹ پٹیشن ڈسپوز آف کر دی، ٹی ایم اے آفس میں ریٹرننگ آفیسر میاں منشاء احسن نے ٹاس کے ذریعے کامیابی حاصل کرنیوالے تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ اور مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک کے امیدوار شیخ راشد محمود کو میونسپل کارپوریشن شاہکوٹ کی چیئرمین شپ اور شبانہ افضل اعوان کو وائس چیئرمین کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات