عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا88واں یوم پیدائش یکم جنوری2017ء کو منایا جائے گا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:22

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا88واں یوم پیدائش یکم جنوری2017ء کو منایا جائے گا ان کی88ویں جبکہ وفات کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہو گی،ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارت کے شہر گجرات کے علاقہ کاٹھیا وار میںپیدا ہوئے ان کے والد عبدالشکور ایدھی ممبئی میں کاروبار کرتے تھے قیام پاکستان کے بعد عبدالستار ایدھی کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے خدمت خلق کا آغاز کیاانسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کی400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔

25جنوری2013ء کو وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور8جولائی2016ء کو 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :