پسندیدہ خواتین اور مرد:ہیلری کلنٹن اور باراک اوباما پہلے نمبر پر

خواتین میں مشل اوباما دوسرے نمبر پر جبکہ ملالہ یوسفزئی چھٹے نمبر پر رہیں،گیلپ سروے

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) امریکی صدارتی انتخاب ہارنے کے باوجود ریپبلکن پارٹی کی ہیلری کلنٹن پسندیدہ خواتین کی فہرست میں بازی لے گئیں۔ملالہ یوسفزئی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔10 مقبول ترین مردوں کی فہرست میں صدر اوباما کا پہلا نمبر ہے۔رائے عامہ کے جائزے میں شرکت کرنے والے 12 فیصد افراد نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارت کے لیے سابق امیدوار کا نام لیا، ہلیری کلنٹن 21 بار سب سے معروف درجے پر رہی ہیں، جو کسی خاتون کا اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سراہی جانے والی امریکا کی خاتون اول مشیل اوباما ہیں، جن کی پسندیدگی کی شرح آٹھ فیصد ہے۔گیلپ کے مطابق پسندیدگی کے لحاظ سے خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے۔ ساتھ ہی وہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ہیں۔سروے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما سب سے زیادہ پسندیدہ شخص ہیں۔ رائے عامہ کی تنظیم نے کہا ہے کہ سروے میں شامل 22 فیصد شرکا نے اوباما کا نام لیا، جبکہ مردوں میں دوسرے نمبر پر منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تھے، جن کے لیے 15 فیصد نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اوباما نویں بار سر فہرست رہے ہیں۔