کھادیں فصلوںکوجدیدطریقے سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:20

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے نامیاتی ومصنوعی کھادوںکے تقابلی جائزہ کے حوالے سے بتایاہے کہ کھادیں فصلوںکوجدیدطریقہ سے پیداکرنے میں اہم کرداراداکررہی ہیں، یہ کسی بھی فصل کی پیداوارکیلئے 30سے 70فیصداضافے کاباعث بنتی ہیں، نامیاتی کھادیں کسی بھی فصل کی پیداواربڑھانے میںنہ صرف اہم کرداراداکرتی ہے بلکہ زمین کواہم اجزاء دینے کے ساتھ ساتھ ا س کی ظاہری شکل کوبہتربنانے ،اس میںپانی محفوظ کرنے اورپانی کونیچے جڑوںتک جانے میںمددکرتی ہیں، غیرنامیاتی کھادوں کے مسلسل استعمال کی وجہ سے زمین کی ذرخیزی میںکمی ہورہی ہے ا س لیے نامیاتی کھادوںکوزیادہ اہمیت دی جارہی ہے، نامیاتی کھادوںمیںگوبرکی کھاد،بھیڑکافضلہ اور مرغیوںکافضلہ فصل کی پیداواربڑھانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں،ماہرین کے مطابق یہ زمین کی ذرخیزی میںاضافے کاباعث بنتے ہیں، یہ زمین کوکاشتکاری کیلئے ذرخیز اوربہتربناتی ہے، اچھی زمین میںاگائے جانے والے پودے اوردرخت وہ تمام ضروری اجزائے خوراک جوپودوںکواپنی نشوونماکیلئے چاہیے ہوتے ہیں مہیاکرتے ہیں ،ماہرین نے غیرنامیاتی کھادوں کے فوائد کے حوالہ سے بتایا کہ وہ تمام اجزائے ضروری خوراک جوان میںموجودہوتے ہیں ان کوفوری طورپراستعما ل کیاجاتا ہے ،ان کوآسانی سے اورکم وقت میںخریداجاسکتا ہے،ا س لیے نامیاتی اورغیر نامیاتی کھادوںکامتوازن اوربروقت استعمال نہ صرف اچھی پیداواردیتا ہے بلکہ خدشات کی کمی کاباعث بھی بنتاہے ۔