مویشیوں کی غذا کو زہریلے مادوں سے بچاناضروری ہے، ماہرین لائیوسٹا ک

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:20

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)ماہرین لائیوسٹا ک نے بتا یا ہے کہ مویشیوں کی غذا کو زہریلے مادوںسے بچانا ا ن کی صحت کیلئے اشدضروری ہے، اگر حیوانی غذائی اجزاء سے زہریلے ما د ے مائیکو ٹاکسن پرقابو نہ پایا جا ئے تو پھر ا ن میں ہیپا ٹائٹس ،انیمینا خونی پیچس، گردوںمیں انفیکشن بدہضمی، جگر پر اثرا ت، جلدی امراض، بھو ک کی کمی اور دیگر خطر نا ک امراض جنم لے سکتے ہیں جن کے اثرا ت ان امرا ض سے متاثر ہ جانوروں کے دودھ ،گوشت ،ڈیری پرو ڈکٹ او ن اور انڈوں کے ذریعے انسانی صحت کو شدید متاثرکرنے کا سبب بنتے ہیں، ماہرین نے بتا یا کہ حیوانی غذا کو محفوظ بنا کر انسانی صحت پر مرتب ہو نیو الے مہلک اثرات پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقداما ت وقت کا تقاضا ہے، ا س ضمن میں کسا نو ں اور مویشی پال حضرات کو تربیت دی جا ئے اور انہیں مہلک اثرات سے جانوروں کی غذا کو محفوظ بنانے کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کی جا ئے کیونکہ مویشیوں کی صحت کو بحا ل اور برقراررکھنے کے انسانی صحت پر بھی دورس نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔