بغیر بیج کنودنیامیںپاکستان کی پہچان بنے گا، ماہرین زراعت

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:20

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پنجاب میں بغیربیج کینوکی کاشت کے فروغ سے روس، انگلینڈ، امریکہ اورجرمنی کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کوکینوکی برآمدات میں اضافہ ہوگا،بغیر بیج کنو دنیامیں پاکستان کی پہچان بنے گا کیونکہ کسی بھی یورپی ملک میں سیڈلیس کنوپیدانہیں ہوتا،عام کنو کے پھل میں 20سے 30تک بیج ہوتے ہیں جبکہ سیڈلیس کنومیں صرف ایک بیج پایاجاتاہے، سیڈلیس کنومیں عام کنو کی نسبت فیصدزیادہ جوس ہوتاہے جسے زیادہ عرصہ تک سٹور کیاجاسکتاہے ،تحقیقاتی ادارہ سٹرس سرگودہا کے سائنسدانو ںکے ذریعے مقامی سطح پر کم بیج کے حامل کنوکی نئی قسم پہلے ہی متعارف ہوچکی ہے اور اس قسم کے ہزاروں پودے باغبانوں میںتقسیم کیے جاچکے ہیں، 2004 میں سیڈلیس کنوکے پودوںکی تیاری کاآغازہوا ،اب اس کے ایک ہزارسے زائد پودے تیار کرلئے گئے ہیں جوپنجاب کے مختلف اضلاع سرگودہا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ اور وہاڑی میں تیس ہزار سے زائد ایکڑرقبہ پر کاشت کیے جائیں گے ،پنجاب میں ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ ترشاوہ پھلوں کے زیرکاشت ہے۔