اسرائیلی وزیر اعظم کی جان کیری پر تنقید

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:16

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اس تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں کیری نے اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کے حل سے متعلق اپنی رائے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے ردعمل میں کہاہے کیری کی یہ تقریر جانبدارانہ تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جان کیری نے یہودی آباد کاری پر زیادہ توجہ دی ہے جبکہ فلسطینوں کی طرف سے کیے جانے والے تشدد کو موضوع نہیں بنایا ۔

کیری نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کے نئے مکانات کی تعمیر سے تنازعے کے دو ریاستی حل کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ نیتن یاہو کے بقول کیری نے اپنی تقریر میں صرف اسرائیل کو ہی مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :