رائے ونڈ ،اندرون شہر ریلوے پھاٹک کی بندش پر موٹر سائیکل سواروں کی غیرقانونی ریلوے کراسنگ معمول بن گئی

کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں ، ریلوے اور وارڈن پولیس کے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر معاملات درست کروائیں‘ شہریوں کا مطالبہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:10

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) اندرون شہر ریلوے پھاٹک کی بندش پر موٹر سائیکل سواروں کی غیرقانونی ریلوے کراسنگ معمول بن گئی ، کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں ، اہلیان شہر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اور وارڈن پولیس کے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر معاملات درست کروائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر مانگا ،قصور روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک عرصہ دراز سے ٹریفک کی روانی میں بہت بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے ،جس کیلئے حکومت پنجاب اوور ہیڈبرج بھی تعمیر کروا رہی ہے تاکہ پھاٹک سے بوجھ اُ ٹھایا جاسکے مگر پہلے سے درپیش مسائل کو ختم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ،ریلوے پھاٹک بند ہونے کی صورت میں لاہور ،مانگا،قصور،سندر کی سڑکیں ٹریفک کے بے ہنگم ہجوم کی وجہ سے بلاک ہوجاتی ہیں اور پھاٹک کھل جانے کے باوجود کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ ریلوے پھاٹک کے درمیان تجاوزات کی بھرمار ہے ،ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ تجاوزات ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت سے قائم ہیں ،ان تجاوزات کو کبھی کبھار ماہانہ بڑھانے کیلئے اُ ٹھایا جاتا ہے اور اگلے معاملات طے ہوجانے کے بعد پھر لگا لیا جاتا ہے ،ریلوے کراسنگ پر بے انتہا ٹریفک ہجوم کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اکثریت سے ریلوے لائنوں سے موٹرسائیکلیں گزارتے نظر آتے ہیں اور اس عمل سے کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں مگر ان موٹر سائیکل سواروں کو نہ ہی ڈیوٹی پر موجود وارڈن اہلکار روکتے ہیں اور نہ ہی کبھی ریلوے پولیس نے ایکشن لیا ہے ،ذرائع کے مطابق ریلوے کراسنگ چوک پر صرف دو وارڈن اہلکار ہوتے ہیں اور انہوں نے بھی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنے معاملات بھی چلانے ہوتے ہیں ،معززین شہر نے وارڈن پولیس اور ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کراسنگ پر موجود مذکورہ مسائل کو حل کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :