Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے بعد دل کا اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا

پاکستان نواز شریف اور زرداری کے لیے نہیں بنا، وی آئی پی کلچر نہ ہو تو امیروں کو احساس ہو گا کہ غریبوں کا علاج کیسے ہوتا ہے؟ عمران خان کا کراچی میں تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 15:30

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے بعد دل کا اسپتال بنانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : کراچی میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔سی ای او شوکت خانم اور سیکر ٹری ڈی ایچ نے معاہدے پر دستخط کیے۔سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کاکہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کو علاج کی غرض سے باہر لےکر گیاتو مجھے علم ہوا کہ کینسر کا علاج کتنا مہنگاہے۔

انہوں نےکہا کہ والدہ کے کینسر کے علاج کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ پاکستان کے90 فیصد لوگ کینسر کا علاج نہیں کروا سکتے۔ عمران خان نےکہا کہ لاہور میں کینسر اسپتال تعمیر کیا گیا۔ کینسر اسپتال کیلیےفنڈز عام آدمی نے دیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے کام کےلیے کشتی جلانے کا مقصد پیچھے نہ ہٹنا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج پر 26 ارب روپےخرچ ہوئے۔

سب نے کہا کہ کینسر کا علاج مفت نہیں ہوسکتا لیکن شوکت خانم میں 75فیصد لوگوں کاعلاج مفت ہو۔ اور یہ 26 ارب روپے غریبوں پر خرچ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 1990ء میں پنجاب حکومت کینسراسپتال بنانےکی کوشش کر رہی تھی لیکن ناکام ہو گئی ۔ انہیں ناکام تو ہونا تھا کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں نوازشریف تھے ۔ عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شوکت خانم پشاور میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ملک میں اگر وی آئی پی کلچرنہ ہوتوامیروں کواحساس ہوگا کہ غریبوں کاعلاج کیسے ہوتا ہے ۔ امیر اپنا علاج بیرون ملک کروا سکتے ہیں لیکن غریب کہاں سے کروائے؟ انہوں نے بتایا کہ شوکت خاتم اسپتال میں امیر اور غریب انسانوں میں فرق نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا گیا تھا۔ یہ ایک نظریہ تھا اور ہم اس نظریے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

کراچی میں کینسر اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کینسراسپتال میں علاج، کھانے اوردیگرتمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لیےنہیں بنا کہ یہاں نوازشریف اورزرداری آ کربیٹھ جائیں۔ ملک میں صرف ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہاہے۔ 45فیصد بچے مکمل پروان نہیں چڑھ پاتے۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد دل کا اسپتال بھی بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات