چکوال، تھانہ صدر میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر شادی شدہ خاتون کو زخمی کردیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) قصبہ تترال تھانہ صدر میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر شادی شدہ خاتون کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

نسرین اختر زوجہ محمد خلیل نے پولیس کو بتایا کہ مسمیان شانی ساکن مگھی روڈ ، علی حسن ساکن ڈھوک امب ، شمریز خان پٹھان ساکن چوآچوک نے ڈنڈوں کے وار سے اسے ناحق مضروب کیا۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اے ایس آئی منیر احمد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔