چکوال، سٹی پولیس نے جعلی ڈرائیور کیخلاف دھوکہ دہی ، جعلسازی ،فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:25

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) سٹی پولیس نے جعلی ڈرائیور کیخلاف دھوکہ دہی ، جعلسازی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک سٹاف کے اے ایس آئی اسلم بیگ بسلسلہ ٹریفک ڈیوٹی ویگن سٹینڈ کے قریب موجود تھا کہ ایک ہائی ایس نمبرRPT 5287جس نے غلط پارکنگ کی تھی اس کا چالان کیا، ڈرائیور نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنام ظفر اقبال ولد نور خان ساکن کھوکھر زیر لائسنس پیش کیا جو کہ مشکوک پاکر تصدیق لائسنس برانچ سے کرائی گئی تو وہ جعلی اور بوگس نکلا۔ اے ایس آئی گلشیر خان نے مقدمہ درج کرکے ظفر اقبال کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :