دو جنوری کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:22

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2جنوری 2017ء ( پیر) کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے مطابق اس روز بینکوں، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر آئیں گے۔