پولیس کی زہریلی شراب بنانے والوں کیخلاف کارروائی ،دو ملزمان گرفتار

قبضے سے 700 لیٹر جعلی شراب، خام مال اور دیگر سامان برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پولیس نے زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 700 لیٹر جعلی شراب، خام مال اور دیگر سامان برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس نے عوامی کالونی میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر مختلف برانڈز کی جعلی شراب بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم شفیق اور شکیل مسیح گزشتہ کئی مہینوں سے گھر میں مختلف برانڈز کی جعلی شراب بنانے کا کام کر رہے تھے جبکہ نیو ائیر نائٹ پر شہر کے بیشتر گیسٹ ہائوسز میں شراب سپلائی کرنا تھی جسے پولیس نے پکڑ لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شراب میں استعمال ہونے والیکیمیکل، سٹیکرز اور بوتلیں برآمد کرلیں۔

متعلقہ عنوان :