وزیر اعظم پاکستان توانائی کے بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،شیخ آفتاب احمد

حکومت صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتی،عملی اقدمات ترجیحات میں شامل ہے ،عوامی مسائل حل ہورہے ہیں،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:22

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان توانائی کے بحران کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش جاری ہے تاکہ ملک سے توانائی کے بحران کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے حال ہی میں چشمہ نیو کلیر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ہے جس کے ذریعے 340میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 3.60روپے کمی بھی کر دی گئی ہے۔ جس سے صارفین کو فائدہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوا ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک سے 2018تک توانائی بحران کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کا وعدہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ موجودہ حکومت صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی اقدمات اس کی ترجیحات میں شامل ہے جس سے عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ ۔ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اس سلسلے میں اقدامات کرکے عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ یہ خصوصی ٹیمیں وزیراعظم محمد نواز شریف کی نگرانی میں کام کر رہی ہیں اور ان کے عملی احکامات کی وجہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :