ارشد خان المعروف چائے والا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 15:10

ارشد خان المعروف چائے والا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : ارشد خان المعروف چائے والا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں ارشد خان اپنے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ان کی ایک ماڈل کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں جنہیں پسند کیے جانے کے ساتھ ساتھ سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر ارشد خان کی نئی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ارشد خان کی تین تصاویر میں ارشد خان کو پانی کے ایک تالاب میں دیکھا گیا جبکہ ایک تصویر میں تو بظاہر ارشد خان حمزہ علی عباسی کی نقل کرتے ہوئے نظر آئے۔

ارشد خان المعروف چائے والا کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

متعلقہ عنوان :