محکمہ موسمیات کی کسانوں کو ملک میں خشک سالی کے پیش نظر فصلوں کو پانی کی دستیابی کے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت

جمعرات 29 دسمبر 2016 15:13

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ ماہ خشک سالی کے پیش نظر کسانوں کوفصلوں کو پانی کی دستیابی کے متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ملک میںخشک سالی میں اضافہ کے امکانات اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ ماہ بھی کسانوں کی فصلوں کو پانی کی دستیابی کے متبادل انتظامات کرنے پڑ سکتے ہیں، انہوںنے کہاکہ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دریائوں میں پانی کی مزید کمی کا امکان ہے لہٰذا کسان اپنی فصلوں کو پانی کی مسلسل فراہمی کیلئے مقامی سطح پر محکمہ انہار سے رابطہ کریں تاکہ دستیاب پانی کا بہترین استعمال کیا جا سکے، انہوںنے کہاکہ اس بنا ء پر کسانوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ فصلوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں،اس حوالے سے صوبہ بھر کے ضلعی افسران اور کمشنرز کو بھی آئندہ ماہ پانی کے ذخائر میں کمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میںکسانوں کی بروقت رہنمائی کریں،انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے جنوبی ایشیا کا خطہ بھی متاثر ہوا ہے، پانی کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ کا امکان نہیں ہے ،کاشتکار اس پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے فصلوں کو پانی کی فراہمی کا انتظام کریں، گندم کے کاشتکاروں کیلئے اس حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :