ہروواٹر سپلائی سکیم کی بجلی تا حال بحال نہ ہو نے سے پانی کی قلت

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:59

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ہروواٹر سپلائی سکیم کی بجلی تا حال بحال نہ ہو سکی جس کے باعث مری شہر کے اکثر علاقوں میں پانی سپلائی نہ ہو سکا۔ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ کشمیر پوائنٹ میں واقع مین ٹینکوں میں پانی ڈیڈ لائن تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

مری کا واحد ذریعہ سپلائی پانی ہروواٹر سپلائی سکیم ہے،اس سکیم کے تحت مختلف جگہوں پر لگائی جانے والی موٹر پمپ کے ذریعہ سے پانی کشمیر پوائنٹ میں تالابوں تک پہنچایا جاتا ہے جس کا انحصار صرف بجلی کے ذریعہ ہی ممکن ہے اب جبکہ 2 کروڑ روپے سے زائد بجلی کے بل ٹی ایم اے کے ذمہ واجب الادا ہیں جن کی عدم ادائیگی پر ایسکو کی جانب سے مین واٹر سپلائی کی بجلی 3 روز قبل منقطع کر دی گئی تھی جو تا حال بحال نہ ہو سکی جس کے باعث پانی کی سپلائی شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہے اگر فوری بلوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو مری شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اس ضمن میں شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :