120 ممالک میں آکو پنکچر طریقہء علاج کو باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل ہے ‘ڈاکٹر محمد محسن

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) 120ممالک میں آکو پنکچر طریقہ علاج کو باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل ہے اور لاکھوں مریض شفاء یاب ہو چکے ہیں، اس طریقہ علاج کے تحت بچوں کی ذہنی معذوری گینٹھیا، کمر درد،عرق النسا،گردن کا درد اور اکڑائو، کندھے کاجام ہونا ،گھٹنوں کا درد، آدھے سر کا درد، لقوہ، فالج ،چہر ے کا عصبی درد چہرے کے داغ دھبے ،الرجی اور سورائسس کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے،ایسے امراض جن کو ایلوپیتھی طریقہ علاج کے معالجین لا علاج قرار دیتے ہیں اور اپنے مریضو ں کو اپنی زندگی اسی طرح گزارنے کا کہتے ہیں آکو پنکچر طریقہ علاج کے تحت ہی ان کا علاج ممکن ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد محسن ،ڈاکٹر عامر داؤد،ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی ،ڈاکٹر محمد افضل میو،ڈاکٹرعلی محمد بلال ،ڈاکٹر غلام نبی تجسس،ڈاکٹر وارث علی اور ڈاکٹر انعم حاجرہ نے میڈیکل آکوپنکچر ایسو سی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام آکوپنکچر کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج انتہائی سستا ہے ۔

جو ہر آدمی با آسانی کروا سکتا ہے۔آکو پنکچر کے ذریعے 90فیصد مریض شفاء پاتے ہیں۔وہی مریض شفاء یاب نہیں ہوتے جو اپنے معالج کی بات نہیں مانتے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سینئر آکو پنکچرسٹ ڈاکٹرز ،حکماء اورہومیو ڈاکٹرز آکو پنکچرسٹ پر مشتمل نیشنل کونسل فار آکو پنکچر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ پاکستان میں بھی آکو پنکچر طریقہ علاج فروغ پا سکے ۔

متعلقہ عنوان :