پنجاب حکومت کابلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مختلف امور کی انجام دہی کیلئے تربیت دینے کافیصلہ

بلدیاتی نمائندوں کو نئے بلدیاتی ایکٹ ،مالی معاملات ،اخلاقیات اور دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے تین روزہ تربیت دی جائیگی

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مختلف امور کی انجام دہی کیلئے تربیت دینے کافیصلہ کر لیا ۔ بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لارڈ میئر،میئرز، ڈپٹی میئرز،چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کو تربیت دینے کا پروگرام تشکیل دیا ہے جس کے تحت انہیںنئے بلدیاتی ایکٹ ،مالی معاملات ، اخلاقیات اور دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے تین روزہ تربیت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نمائندوں کو صوبائی اور ضلعی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن بارے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں بلدیاتی نمائندوں کااعزازیہ مقرر کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا کہ انہیں کس طرز پر مراعات دی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب متوقع طو رپر آئندہ ایک دو روز میں اعزازیہ کے حوالے سے فیصلہ کر لیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق بلدیاتی اداروں کے سربراہ کل ہفتہ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :