سبزہ زار میں آٹھ سالہ بچہ چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) سبزہ زار کے علاقہ میں آٹھ سالہ بچہ چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ سبزہ زار ای بلاک کا رہائشی آٹھ سالہ ذیشان چھت پر کھیل رہا تھاکہ اس دوران اس کے ہاتھ میں پکڑا ہوا وائپر قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو گیا اور اس میں کرنٹ آنے سے ذیشان شدید زخمی ہو گیا ۔ چیخ و پکا رپر گھر والے چھت پرپہنچے اور ذیشان کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس موقع پر ذیشان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :