فلسطین نے اسرائیل کو مذاکرات کی پیشکش کر دی

اگر اسرائیل یہودی آباد کاری روک دے تو نیتن یاہو کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، صدر محمود عباس

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:48

فلسطین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) فلسطین نے اسرائیل کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے یہودی آباد کاری روک دی تو نیتن یاہو کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نیفلسطین نے اسرائیل کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کردی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے یہودی آباد کاری روک دی تو نیتن یاہو کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر کے ترجمان رام اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس کا خیال ہے کہ تمام تنازعات پر اسرائیل کے ساتھ امن ممکن ہے اور اس عمل سے مشرق وسطی کو مکمل طور پر پرامن بنایا جاسکتاہے مگر اس کیلئے اسرائیل کو یہودی آبادکاری روکنا ہوگی۔