Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 14:09

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمرا ن خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپرہائی وے پر شوکت خانم کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ کراچی کی پارٹی قیادت بھی موجود تھی ۔ عمران خان نے اسپتال کا سنگ بنیاد 10 سالہ ولید احمد نامی بچے سے رکھوایا ۔ ولید احمد کینسر کے علاج کے لیے شوکت خانم میموریل اسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ کراچی میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے 20 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جبکہ اسپتال کی تعمیر پر 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات