گوجرانوالہ : والدین کی بھیانک غفلت کے باعث دو ننھے بچے کھلونا بائیک چلاتے ہوئے جی ٹی ورڈ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 14:08

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء): والدین کی بھیانک غفلت کے باعث گوجرانوالہ میں دو ننھے بچے اپنی کھلونا بائیک چلاتے ہوئے جی ٹی روڈ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر پانچ اور تین سال کے بچوں کو اپنی کھلونا بائیک چلاتے ہوئے دیکھا تو جی ٹی روڈ پر موجود ڈرائیور اور وارڈن بھی حیران رہ گئے ۔ مصروف ترین شاہراہ پر پہنچ کر بڑی بڑی گاڑیوں اور تیز رفتار ٹریفک کو دیکھ کر بچے خود بھی حیران رہ گئے۔ موٹروے اہکار نے ارسلان اور نعمان نامی بچوں کو روکا اور بچوں سے ان کے والدین کا نام اور پتہ دریافت کیا، جس کے بعد انہیں ان کے والدین کے پاس با حفاظت پہنچا دیا گیا۔