چین نے ٹرانسپورٹ کی ترقی کے بارے میں قرطاس ابیض جاری کر دیا ہے

0ء تک بڑے شہروں کے 80فیصد کو ملانے کیلئے 30000کلومیٹر ہائی سپیڈ ریلوے لائن بچھائی جائیگی شعبے کو 2020ء میں تمام پہلو میں قدرے خوشحال معاشرے کی تکمیل کیلئے ہراول دستے کا بنیادی کردار ادا کرنا چاہئے ، قرطاس ابیض میں ہدایت

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) چین نے جمعرات کو ملک کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے بارے میں ایک قرطاس ابیض جاری کیا ہے جس میں گذشتہ دہائیوں میں اس شعبے میں ہونیوالی زبردست تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور آنیوالے برسوں میں اس میں مزید توسیع کیلئے اہداف کا تعین کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ چین کی ٹرانسپورٹ کی ترقی ‘‘ کے عنوان کے تحت قرطاس ابیض میں کہا گیا ہے کہ اس شعبے کو ترقی کی اپنی رفتار تیز کرنی چاہئے اور 2020ء میں تمام پہلوئوں میں قدرے خوشحال معاشرے کے قیام کی تکمیل کیلئے ہر اول دستے کے طورپر اپنا بنیادی کردار ادا کرنا چاہئے ،2020ء تک چین کے پاس 30ہزار کلومیٹر ہائی سپیڈ ریلوے لائن ہو گی جو بڑے شہروں کے اسی فیصد پر محیط ہو گی ، اس کے علاوہ تیس ہزار کلومیٹر نئی تزئین شدہ ایکسپریس ویز ہونگی ، یہ قرطاس ابیض چین کی مرکزی کابینہ (سیٹ کونسل ) کے دفتر اطلاعات نشریات کی جانب جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :