چین کی ہائی سپیڈ ریل ٹیکنالوجی ایجاد اور اپیلیکیشن میں فاسٹ ٹریک پر ہے

ہائی سپیڈ ریل اور عالمی پیمانے کی مصنوعات چینی ساختہ کی علامت بن گئی ہیں ، قرطاس ابیض

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) نمایاں ٹیکنالوجی ایجادات اور اپیلیکیشن کی بدولت ہائی سپیڈ ریل چینی ساختہ اور عالمی بننے والی مصنوعات کی علامت بن گئی ہے ۔ یہ بات چین کی مرکزی کابینہ (سٹیٹ کونسل) کے دفتر اطلاعات و نشریات کی طرف سے جمعرات کو جاری کئے جانیوالے ایک قرطاس ابیض میں بتائی گئی ہے ۔’’چین کی ٹرانسپورٹ کی ترقی ‘‘ کے عنوان سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ، الپائن ، پلیٹو اور ہیوی ۔

ہال ریلویز کیلئے چین کی ٹیکنالوجیز دنیا کی جدید ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں ، ریلوے اور ہائی ویز کنسٹرکیشن ٹیکنالوجیوں نے پلیٹو پرما فراسٹ اور مہنگی زمین اور ریت جیسے عالمی سطح کے جغرافیائی چیلنجوں پر قابو پا لیا ہے ، چنگہائی ۔ تبت ہائی وے اور چنگہائی ۔

(جاری ہے)

تبت ر یلوے کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مالکانہ حقوق کے ساتھ اعلیٰ کارکر د گی کی ریلوے اکیوپمنٹ ٹیکنالوجیاں جدید عالمی سطح تک پہنچ گئی ہیں ، ان میں سے بعض دنیا میں برتری کی حامل ہیں ۔

قرطاس ابیض میں مزید کہا گیا ہے کہ بگ ڈیٹا ، کلائوڈ کمپیوٹنگ ،انٹر نیٹ آف تھنکس اور موبائل انٹرنیٹ جیسی انفارمیشن اور کمیونیکیشنز ٹیکنالوجیاں کا ٹرانسپورٹ میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے اور مشترکہ آن لائن اور روایتی کاروباری ماڈل فروغ پذیر ہیں۔قرطاس ابیض میں مزید کہا گیا ہے کہ چین ’’ عالمی پیمانے کی ‘‘ چینی فرموں کی رفتار کو تیز کررہا ہے اور چین ریلوے بلڈنگ ، ٹرانسپورٹ پراجیکٹ اور پورٹ آپریشنز کے شعبوں میں زبردست مسابقتی کامیابی کا مظاہرہ کررہا ہے ، ہائی سپیڈ ریل کے علاوہ آف شور گہرے پانی کی بندرگاہوں، بڑے دہانے کی آبی گزرگاہوں اور طویل آبی گزر گاہوں کیلئے بہتر ٹیکنالوجیز اور بڑے پیمانے کے ہوائی اڈوں کیلئے تعمیراتی ٹیکنالوجیوں کیلئے چین کی اہم تعمیراتی ٹیکنالوجیاں دنیا میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :