امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح قدر میں کمی

چینی کرنسی کی شرح میں سات فیصد کمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، مرکزی بنک

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلے کے تجارتی نظام کے مطابق چینی کرنسی رینمنبی کی مرکزی شرح تبادلہ جمعرا ت کو دو بنیادی پوائنٹس کی کمی سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں 6.9497ہو گئی ، چین کے مرکزی بنک نے بدھ کی رات دیر گئے ان افواہوں کی تردیدکی کہ چینی کرنسی کی شرح امریکی ڈالر کے مقابلے میں 7کی تاریخ حد تک گر گئی ہے ،مرکزی بنک نے غیرملکی میڈیا کی غلط اطلاعات کے جواب میں اپنے سرکاری ویبو اکائونٹ پر بتایا کہ رینمنبی کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بدھ کو 6.9500سے 6.9666کی حد کے درمیان مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

چینی کرنسی یوآن کی شرح تبادلہ امسال اب تک مضبوط امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً سات فیصد کم ہوئی ہے تا ہم یہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مقابلتاً مستحکم رہی ہے اور بعض اہم کرنسیوں کے مقابلے میں اس میں اضافہ ہو ا ہے ، چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کے تبادلے کی سپارٹ مارکیٹ میں یوآن کو ہر کاروباری روز مرکزی شرح تبادلہ سے دو فیصد کمی بیشی کی اجازت ہے ۔

متعلقہ عنوان :